The latest international sports news and results, from cricket to athletics.
Jul312018
کرس گیل نے شاہد آفریدی کا زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا
ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے پاکستانی جارح مزاج بیٹسمین شاہد آفریدی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
سینٹ کٹس میں بنگلا دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران کرس گیل نے 66 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی اور 6 مرتبہ گیند کو باﺅنڈری لائن کے باہر پھینکا، ان کی دھواں دھار اننگز کے باوجود ویسٹ انڈیز کو بنگلا دیش کے ہاتھوں سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کرس گیل اور شاہد آفریدی اب مشترکہ طور پر 476 چھکوں کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں سرفہرست ہیں، کرس گیل نے یہ سنگ میل 443 میچز میں عبور کیا جب کہ شاہد آفریدی نے 524 میچز کے دوران یہ ریکارڈ بنایا تھا۔