ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کمائی کے لحاط سے دنیا کے امیر ترین کھلاڑی بن گئے

ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کمائی کے لحاط سے دنیا کے امیرترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ معروف جریدے فوربز کی دوہزار بیس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی آمدن فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لائنل میسی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ کسی ٹینس کھلاڑی نے پہلی باراس فہرست میں پہلی پوزیشن پائی ہے۔ راجر فیڈرر کی آمدن 159.5 ملین ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو 157.5 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے اور لائنل میسی 156 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ برازیلین فٹبالر نیمار 143 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے۔

 پانچ ویں نمبرپر باسکٹ بال کے کھلاڑی لی بورن جیمز ہیں، جن کی آمدن 132 ملین ڈالرز شمار کی گئی ہے۔ چھٹی پوزیشن پر باسکٹ بال پلیئر سٹیفن کیری کے پاس ہے، انہوں نے 112 ملین ڈالرز اپنے اکاونٹ میں منتقل کیے ہیں۔ کیون ڈورنٹ باسکٹ بال کے کھلاڑی کی آمدن 96 ملین ڈالرز رہی۔ گولف کے ٹائیگر ووڈ نے 93 ملین ڈالرز کمائے، دوسرے نمایاں کھلاڑیوں میں باکسر ٹائی سن فیری 87 ملین ڈالرز، فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہمیلٹن 84 ملین آمدن رکھتے ہیں۔ کرکٹرز میں ویرات کوہلی 39 ملین ڈالرز کما چکے ہیں۔ ان کا مجموعی فہرست میں 66 واں نمبر ہے۔

محمد یوسف انجم

بشکریہ ایکسپریس نیوز

راجر فیڈرر، رافیل نڈال کا پاکستان میں کورونا ریلیف اقدام کیلئے عطیہ

دنیا بھر میں پھیلے نوول کورونا وائرس پڑنے والے مختلف اثرات سے متاثر افراد کی مدد کے لیے مختلف شخصیات مصروف عمل ہیں اور ایسا ہی اقدام پاکستان کے مایہ ناز ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جانب سے اٹھایا گیا ہے جو وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں جہاں مردوں کے ٹینس میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووک سمیت مختلف اسٹارز اعصام الحق کے اٹھائے گئے اقدامات میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں وہیں دیگر مایہ ناز کھلاڑی رافیل نڈال، راجر فیڈرر، ماریا شاراپووا سمیت ثانیہ مرزا نے ’اسٹارز اگینسٹ ہنگر‘ (بھوک کے خلاف ستارے) مہم میں اپنی دستخط شدہ نشانیاں عطیہ کی ہیں۔ واضح رہے کہ اس اقدام کا آغاز گزشتہ ہفتے پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے کیا تھا۔

وہ ملک میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران غریب گھرانوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں اور اس کے لیے فنڈز بھی اکٹھا کر رہے ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ملک میں کورونا وائرس نے ہم سب کو متاثر کیا ہے، میں صرف اس میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہوں اور ضرورت مندوں، غریب اور یومیہ اجرت کمانے والوں کی مدد کی کوشش کر رہا ہوں‘۔ ان کی فلاحی تنظیم ’اسٹاپ وار اسٹارٹ ٹینس‘ نے رزق فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر اب تک ملک کے سب سے گنجان آباد صوبے پنجاب کے غریب علاقوں میں ڈھائی ہزار گھرانوں کو کھانا فراہم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ٹینس سے مجھے یہ موقع اور پلیٹ فارم ملا ہے کہ میں ان لوگوں کی مدد کروں جبکہ یہ وقت کی ضرورت ہے، سب سے اہم چیز انسانیت پر ترس کھانا ہے‘۔ خیال ریے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک، سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اور شعیب اختر اور بین الاقوامی اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے بھی اس میں بالترتیب اپنے دستخط شدہ گلووز، شرٹ، بال، ہیلمٹ اور ریکٹ عطیہ کر کے حصہ ڈالا ہے۔ آن لائن آکشن سے 10 ہزار گھرانوں کی مدد کے لیے 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر اکٹھا ہونے کی امید ہے۔  

بشکریہ ڈان نیوز

Nadal v Federer clashes at French Open

A quick look at Rafael Nadal’s domination of Roger Federer at Roland Garros. The French Open is a major tennis tournament held over two weeks at the Stade Roland-Garros in Paris, France, beginning in late May and ending in early June. The venue is named after the French aviator Roland Garros. It is the premier clay court tennis championship event in the world and the second of four annual Grand Slam tournaments, the other three being the Australian Open, Wimbledon and the US Open. The French Open is currently the only Grand Slam event held on clay, and it is the zenith of the spring clay court season. Because of the seven rounds needed for a championship, the slow-playing surface and the best-of-five-set men’s singles matches (without a tiebreak in the final set), the event is widely considered to be the most physically demanding tennis tournament in the world.

روجر فیڈرر عالمی رینکنگ میں سر فہرست دنیا کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے

شہرہ آفاق سوئس اسٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن روجر فیڈرر عالمی رینکنگ میں سرفہرست دنیا کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرینڈ سلیم اعزازات کے بے تاج بادشاہ اور آسٹریلیائی اوپن میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرنے والے سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر عالمی رینکنگ میں سرفہرست پہنچنے والے دنیا کے سب سے عمر دراز کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 36 سالہ فیڈرر نے روٹرڈم اوپن کے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے روبن ہاسے کو 6-4، 1-6، 1-6 سے شکست دے کر یہ کامیابی حا صل کر لی ہے۔

Roger Federer celebrates winning the Australian Open

Tearful Roger Federer declared his “fairy tale” goes on after he clinched his 20th Grand Slam title at the Australian Open. The Swiss superstar had to fight off nerves and a brave comeback from Marin Cilic in a five-set battle to win his sixth title in Melbourne. Federer, who turns 37 in August, has now won three Grand Slams in the last 12 months after a five-year barren spell. He becomes only the second man – after Ken Rosewall – to win three after the age of 35 in the Open era. And the greatest male player of all time fought back the tears in his post-match victory speech. “I’m so happy, it’s unbelievable,” Federer said.