لیور پول تیس سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا چیمیئن بن گیا

لیور پول 30 سال بعد ایک مرتبہ پھر انگلش پریمیئر لیگ فٹ بال کا چیمپئن بننے میں کامیاب ہو گیا۔ مانچسٹر سٹی کے خلاف چیلسی کی جیت لیورپول کے لیے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں مدد گار ثابت ہوئی۔ لیور پول نے کرسٹل پیلس کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس کے 86 پوائنٹس تھے جب کہ مانچسٹر سٹی 23 پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر تھی۔ مانچسٹر سٹی چیلسی کو شکست دینے میں ناکام رہی۔ وہ دو گول کے مقابلے میں ایک ہی گول کر سکی اور یوں لیور پول انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ 

اس سے قبل لیور پول نے 1990 میں پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ واضح رہے کہ لیور پول نے پریمیئر لیگ سیزن میں 31 میں سے 28 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ لیور پول نے مجموعی طور پر 38 میچز کھیلنا تھے لیکن سات میچ باقی رہنے کے باوجود لیور پول چیمپئن بن گیا۔ پریمیئر لیگ کے تمام میچز تماشائیوں کے بغیر کھیلے گئے تاہم فتح کے بعد لیور پول کے پرستار لندن کی سڑکوں پر نکل آئے، خوب ہلہ گلا کیا اور آتش بازی کی۔
 

A Ramadan lantern bearing the image of Mohamed Salah

A Ramadan lantern bearing the image of Liverpool FC midfielder Mohamed Salah is on sale at a market in Sayyida Zeinab district. The Egyptian footballer’s patriotic statements, flashy commercials, anti-drugs campaign and his dazzling displays in the Premier League have made him a national treasure