ننھے افغان مداح کی اپنے ہیرو ’لیئونل میسی‘ سے ملاقات

افغانستان کے چھ سالہ غریب بچے مرتضیٰ احمدی نے فٹ بال کی دنیا کے لیجنڈ کھلاڑی اور بارسلونا ٹیم کے رکن لیئونل میسی سے ملاقات کا خواب دیکھا تھا۔ آج ننھے مداح کا اپنے ہیرو سے ملاقات کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا ہے۔  افغان بچہ مرتضیٰ احمدی جس نے گھر میں بنی لیئونل میسی کی 10 نمبر والی شرٹ پہننے پر دنیا بھر میں شہرت پائی تھی ، آخر کار اپنے ہیرو سے ملاقات کی ہے۔ چھ سالہ مرتضیٰ احمدی کی دھاری دار پلاسٹک بیگ سے بنی شرٹ پہنے تصویر اس سال جنوری میں وائرل ہوئی تھی جس کے بعد بارسلونا کے سٹرائیکر نے انھیں اپنی ایک دستخط شدہ شرٹ بھیجی تھی۔

قطر 2022 ورلڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق اب مرتضیٰ احمدی کی لیونل میسی سے دوحا میں ملاقات ہوئی ہے۔ بارسلونا کی ٹیم اس وقت دوحا میں ہے جہاں اس کا الاہلی ٹیم کے خلاف دوستانہ میچ ہونے والا ہے۔ اس موقع پر مرتضیٰ  احمدی میسی کے ساتھ گراؤنڈ میں ٹہلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ سپریم کمیٹی نے منگل کے روز احمدی اور میسی کی تصویر کو ٹویٹ کیا ہے۔ ‘ ایک تصویر جو دنیا دیکھنا چاہتی تھی۔۔۔ایک چھ سالہ بچے نے اپنے ہیرو میسی سے ملنے کا خواب دیکھا تھا جو آخر کار شرمندہِ تعبیر ہوا۔’

احمدی کا تعلق افغان صوبے غزنی کے جاغوری ضلع سے ہے۔ انہیں علاقے میں شدید لڑائی کی وجہ سے مئی میں پاکستان نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔ مرتضیٰ کی شناخت آسٹریلیا میں رہنے والے ان کے چچا عظیم احمدی نے کی تھی۔

Lionel Messi gifts fulfill Afghan child’s dream

Five year-old Murtaza Ahmadi, an Afghan Lionel Messi fan, wears a shirt signed by Barcelona star Lionel Messi, as he plays football at the open area in Kabul, Afghanistan,