بابر اعظم عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے

نوجوان پاکستانی بلے باز بابراعظم نے شاندار سنچری کی بدولت ناصرف پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف فتح سے ہمکنار کرایا بلکہ اس کے ساتھ ہی وہ عظیم بلے بازوں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف مشکل وکٹ پر بابر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں روشن کر لی ہیں۔ اس سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم کے ورلڈ کپ میں رنز کی تعداد 333 ہو گئی ہے اور وہ عظیم بلے بازوں کی منفرد فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔ بابر اعظم 2019 کے ورلڈکپ میں 25 سال سے کم عمر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں جہاں ان سے قبل عظیم بلے باز یہ اعزاز اپنے نام رکھ چکے ہیں۔

Leave a comment