The latest international sports news and results, from cricket to athletics.
Jan172018
امپائر کے ساتھ نامناسب رویے پر ویرات کوہلی کو جرمانہ
امپائر کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر ویرات کوہلی کو جرمانہ عائد کر دیا گیا، بھارتی کپتان نے آﺅٹ فیلڈ گیلا ہونے کی شنوائی نہ ہونے پر گیند کو گراﺅنڈ پر پٹخا تھا۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے سنچورین ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان ٹیم کی دوسری اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، کچھ دیر بعد امپائرز نے کھیل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تو بھارتی کپتان نے آﺅٹ فیلڈ گیلا ہونے کی وجہ سے بار بار امپائر مائیکل گف سے شکایت کی اور شنوائی نہ ہونے پر گیند کو غصے میں زمین پر دے مارا۔ بعد ازاں خراب روشنی کے باعث کھیل روکنے پر بھی کوہلی برہمی کا اظہار کیا۔ آئی سی سی نے انہیں لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ کوہلی کے کھاتے میں ایک منفی پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی کپتان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی ہے۔