کرنل عبدالجبار ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے

پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما کرنل ریٹائرڈ عبد الجبار بھٹی نے کامیابی کے ساتھ ایورسٹ کی چوٹی سر کر لی ہے۔ کرنل عبدالجبار پاکستان کے چوتھے کوہ پیما ہیں جنھوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان سے قبل ناظر صابر، حسن سدپارہ اور ثمینہ بیگ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ ان تینوں کوہ پیما کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے سے تھا۔ ناظر صابر نے سنہ 2000 میں یہ کارنامہ انجام دے کر نہ صرف ایورسٹ کے فاتحین میں اپنا نام شامل کرایا تھا۔ وہ پاکستان کے پہلے کوہ پیما بنے تھے جس نے یہ کارنامہ انجام دیا ہو۔ اس کے بعد حسن سداپارہ نے سنہ 2011 میں ایورسٹ کی بلند ترین چوٹی سر کی تھی۔

آصف بھٹی نے مرزا علی کے حوالے سے بتایا کہ کرنل عبدالجبار نے اتوار کو مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی سر کی۔ چوٹی سر کرنے کے بعد وہ نیچے کیمپ 3 کے لیے روانہ ہوئے۔ خیال رہے کہ 8848 میٹر بلند دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ایورسٹ نیپال میں ہے اور دنیا کے تمام کوہ پیما کا خواب اسے سر کرنا ہوتا ہے۔ اس سے قبل کرنل عبدالجبار نے پاکستان کی کئی بلند ترین چوٹیوں کو سر کر رکھا ہے۔ ایورسٹ نیوز ڈاٹ کام کے مطابق کرنل عبدالجبار بھٹی نے پاکستان میں پیرا گلائڈنگ کو مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Leave a comment